دینہ میں تیز رفتار کار نے 35 سالہ موٹر مکینک کو کچل دیا، موٹر مکینک موقع پر جاں بحق

دینہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر 35 سالہ موٹر مکینک پر چڑھ دوڑی، موٹر مکینک موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، ڈیڈی باڈی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں گزشتہ رات 11بجے کے قریب جی ٹی روڈ دینہ پر بائی پاس روڈ کے قریب راولپنڈی کی سمت سے آنے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے چلنے والے 35سالہ موٹرمکینک پر چڑھ دوڑی جس سے موٹر مکینک انعام خان حال مقیم دینہ سکنہ پشاور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والا موٹر مکینک جی ٹی روڈ پر موٹر مکینک کا کام کرتا تھا۔ جاں بحق ہونے والے موٹر مکینک انعام خان کی ڈیڈ باڈی کو آبائی گاؤں پشاور روانہ کر دیا گیا ، پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Exit mobile version