پنڈدادنخان: غریبوال فیکٹری کے قریب پہاڑ سے ایک ٹیکسی ڈرائیور زخمی حالت میں ملا، جس کے سر میں کلہاڑی کا وار کیا گیا تھا۔
کھیوڑہ روڈ کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور مظہر حسین کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا۔۔
ذرائع کے مطابق مظہر حسین کو پنڈدادنخان کے ٹیکسی اسٹینڈ سے دو نامعلوم افراد نے کار (ٹیکسی) بک کر کے غریبوال لے گئے اور وہاں اسے زخمی کر کے پہاڑ پر پھینک دیا۔
اس بات کا تاحال پتا نہیں چل سکا کہ مظہر حسین کو ڈکیتی کے دوران زخمی کیا گیا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمی ڈرائیور کو ہسپتال پہنچایا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹرز نے اس کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے راولپنڈی ریفر کر دیا۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
