سوہاوہ: ڈومیلی کے جنگل میں 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان پھندے سے جھول گیا

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں 24 سالہ ذہنی معذور نوجوان نے خودکشی کر لی، نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تھانہ ڈومیلی کے نواحی علاقہ دانی دہرہ گاؤں پنیالہ کے 24 سالہ نوجوان محمد ضمیر نے قریبی جنگل میں بیری کے درخت سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، بعد ازاں ڈی ایس پی سوہاوہ رفاقت علی نے موقع کادورہ کیا اور خودکشی کی وجوہات حاصل کی۔

پی ایف سی اے راولپنڈی اور کرائم سین یونٹ جہلم نے بھی موقع پرپہنچ کرشواہد جمع کئے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا۔

نوجوان کے والد محمد افضل نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے کاذہنی توازن مکمل درست نہ تھا، مجھے اطلاع ملی کہ میرے بیٹے کی "کسی والی بن” کے قریب بیری کے درخت پر رسی کے ساتھ لاش لٹکی ہوئی ہے جس پر میں اور مقامی افراد پہنچ گئے۔ مجھےکسی پر کوئی شک نہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لاناچاہتا ہوں۔

نوجوان کی نمازجنازہ آبائی گاؤں میں اداکردی گئی، نمازجنازہ میں علاقہ بھرسے سیاسی و سماجی شخصیت سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Exit mobile version