آزادی فلوٹ کا دینہ پہنچنے پر شاندار استقبال

دینہ: آزادی فلوٹ کا دینہ پہنچنے پر شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں اور پاکستانی جھنڈوں سے استقبال کیا گیا، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات دیکھنے میں آئے، بعد ازاں قافلہ جہلم کی جانب روانہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آزادی کا جشن منانے کے لیے راولپنڈی سے لاہور کے لیے آزادی فلوٹ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

آزادی فلوٹ راولپنڈی سے دینہ مین چوک پر پہنچا تو اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر اور میونسپل کمیٹی دینہ انچارج گلشن نورین کی طرف سے وفد نے آزادی فلوٹ کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

آزادی فلوٹ مارچ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے استقبال کیا ، مارچ کا دینہ پہنچنے پر سکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات دیکھے گئے اور پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے بھی گونج اٹھا۔

بعدازاں قافلہ لاہور کے لیے جہلم کی طرف روانہ ہو گیا ۔

Exit mobile version