یوم اقبال؛ پنجاب حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

پنجاب حکومت نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے زیر انتظام ادارے جمعرات 9 نومبر کو علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر کو تمام تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر میں عام تعطیل رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے 9 نومبر کو یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پاکستان بھر میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کو یومِ اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button