جہلم پولیس نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ذہنی معذور شہری کو اہل خانہ سے ملا دیا

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے لاوارث حالت میں ملنے والے ذہنی معذور شہری کو بحفاظت اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے تعلق رکھنے والا ایک ذہنی معذور شہری لاوارث حالت میں ملا، جس پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور پولیس ٹیم نے فوری طور پر اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے انسانی خدمت کے جذبے کے تحت شہری کے لواحقین کی تلاش کے لیے مؤثر اقدامات کیے اور مسلسل رابطوں کے بعد اس کے اہل خانہ کا سراغ لگا لیا۔ بعد ازاں مذکورہ شہری کو بحفاظت اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

لواحقین نے جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انسانی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے، جبکہ شہریوں کی خدمت اور ان کے اعتماد کا حصول پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button