اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا تحصیل آفس کا اچانک دورہ، عملے کی حاضری اور اراضی ریکارڈ کا معائنہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی خان نے تحصیل آفس جہلم کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور دفتری امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کی حاضری، انتقالات، فرد، رجسٹری برانچ، اراضی ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور دفتری نظم و ضبط کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اراضی ریکارڈ سے متعلق امور میں غیر ضروری تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام معاملات میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق نمٹائے جائیں اور عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

↑
Exit mobile version