جہلم میں 35 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری، 28 نئی سکیموں پر جلدکام شروع ہو گا، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

جہلم: سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ضلع جہلم میں 35ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ 28نئی سکیموں پر جلدکام شروع ہو گا، جاری سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم میں جاری 35ترقیاتی سکیموں پر کام کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں،محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، سیوریج، واٹر سپلائی کی 35سکیموں پرکام جاری ہے اور نئے مالی سال میں 28نئی سکیموں کی منظوری کے بعد جلد کام شروع ہو جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے جاری سکیموں پر اب تک کام کی صورتحال بارے بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ جاری سکیموں کیلئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں ا س لئے ان کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور آئندہ دوماہ تک اکثر سکیموں پر کام مکمل ہونا چاہئے جبکہ نئی سکیموں پر فنڈز جاری ہونے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button