پنڈدادنخان کی مختلف شخصیات کی ڈی ایس پی عامر شاہین گوندل کو حج بیت اللہ سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

پنڈ دادنخان: تحصیل پریس کلب پنڈ دادنخان کے عہدیداران، ممبران سمیت علاقائی سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیات کی طرف سےڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل عامر شاہین گوندل اور ان کے صاحبزادے احسن عامرکو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل اور ان کے صاحبزادے احسن عامر ایڈووکیٹ کو اللہ تعالیٰ نے حج بیت اللہ کی سعادت نصیب فرمائی اس مبارک موقع پر تحصیل پریس کلب پنڈ دادنخان کے عہدیداران وکارکنان سمیت علاقائی سیاسی، سماجی ومذہب شخصیات نے ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل اور ان کے صاحبزادے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مبارکباد پیش کرنے والوں میں ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی کے صدر معروف صحافی یوسف ناز، صدر تحصیل پریس کلب چوہدری اختر آرائیں، جنرل سیکرٹری یونس شہباز ، نائب صدر صفر علی خان، ڈپٹی سیکرٹری شاہد بٹ، وائس چیئرمین راجہ ندیم، چیئرمین ایکشن کمیٹی اسد شاہ بخاری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز، سیکرٹری فنانس اطہر عمران، ماہر تعلیم ہیڈماسٹر اشفاق احمد گوندل، نوجوان صحافی محسن باگڑی، عالم دین عبدالغفور حیدری ،سیاسی وسماجی شخصیت سالٹ مائن کھیوڑہ کے صدرمرزا عمران اور جنرل سیکرٹری راجہ محمد انور سر فہرست ہیں۔

Exit mobile version