ڈی پی او جہلم کی انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقات، تاجروں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے ڈی پی او آفس میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقات کی، جس میں شہر کی امن و امان کی صورتحال، ٹریفک کی روانی، پارکنگ کی سہولیات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ڈی پی او جہلم سے ملاقات میں صدر انجمن تاجران چودھری عارف اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم نے تاجر برادری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ضلع کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جن پر ڈی پی او نے فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

تاجر برادری نے ڈی پی او جہلم کے تعاون اور مسائل کے حل کے عزم کو سراہا اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button