پنڈدادنخان میں ٹریفک پولیس کے رویے سے تنگ آ کر رکشہ ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگا دی

پنڈدادنخان میں ٹریفک پولیس کے رویے سے تنگ آکر رکشہ ڈرائیور نے احتجاجاً رکشے کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کے مبینہ غیر مناسب رویے اور بار بار چالان کیے جانے کے خلاف احتجاجاً اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔

واقعہ کے مطابق رکشہ ڈرائیور محمد ناصر نے اپنے رکشے میں رکھی گئی گندم کے بھوسے کو آگ لگائی، جس کے باعث پورا رکشہ جل کر خاکستر ہو گیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے صرف 200 روپے کے چالان پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرائیور کا چند دن قبل بھی چالان کیا گیا تھا، جس سے وہ پہلے ہی نالاں تھا۔

@jhelumupdates جہلم میں ٹریفک پولیس کے رویے سے تنگ آ کر رکشہ ڈرائیور نے رکشے کو آگ لگا دی #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #foryoupagе #breakingnews #viralvideo #viralvideos #Jhelum #tiktok #viral #trending #PindDadanKhan ♬ original sound – Jhelum Updates

رکشہ ڈرائیور محمد ناصر کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس آئے روز بلاوجہ چالان تھما دیتی ہے، جس سے دیہاڑی دار طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار معمولی غلطیوں پر بھی جرمانے عائد کر رہے ہیں، جس سے ان کے روزگار پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

ترجمان جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او جہلم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ مکمل چھان بین کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version