دینہ میں غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں، 2 ایجنسیاں سیل

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایات پر چیف ڈیفنس آفیسر محمد بوٹا نے غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو پٹرول ایجنسیوں کو سیل کر دیا۔
دینہ میں مہتہ موڑ پر پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے پر چھاپہ مار کر آلات و پیٹرول ڈیزل قبضہ میں لے لیا جبکہ ٹھیکریاں دینہ سے پیٹرول ڈالنے والی مشین قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
چیف ڈیفنس آفیسر بوٹا کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی کی کا رہی ہے، ایسے افراد انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔



