سوہاوہ میں پرویز عرف پیجا ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار، نقدی اور اسلحہ برآمد

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے خطرناک پرویز عرف پیجا ڈکیت گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کی قیادت میں کی گئی کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت پرویز خان اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے واردات کے دوران چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ اسلحہ وارداتوں میں استعمال کیا جاتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں دونوں ملزمان کو چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

Exit mobile version