آرپی اوراولپنڈی کی کھلی کچہری ،جہلم اور سوہاوہ کی خواتین نے شکایات کے انبار لگا دیے

جہلم: ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ریجنل دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں جہلم سمیت ریجن کے چاروں اضلاع کے شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی درخواستیں پیش کیں ۔آر پی او راولپنڈی نے تمام شہریوں کی فرداً فرداً شنوائی کے بعدمتعلقہ افسران کو مزید کارروائی وانکوائری کے احکامات جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی اور آئی جی پی پنجاب کے ویژن کے مطابق ریجنل پولیس دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ریجن کے چاروں اضلاع راولپنڈی، اٹک ، جہلم اور چکوال کے شہریوں نے مختلف نوعیت کی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی درخواستیں پیش کیں۔

کھلی کچہری میں سوہاوہ کی منیزہ تسلیم نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ میرے خاوند کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج ہوا ہے ، جس پر آر پی او نے ڈی پی او جہلم کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کیے۔

جہلم کی راحیلہ یاسمین نے درخواست دی کہ میرے خاوندپر بکریاں چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے،جس پر آرپی اونے SPانوسٹی گیشن جہلم کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کیے۔

اسامہ سکنہ کلر سیداں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ میرے بیٹے کے خلاف زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کیاگیا جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی کو فوری انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔

اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے پولیسنگ کے معیار میں مزید بہتری لانے سمیت شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button