جہلم شہر کی خوبصورتی کے لیے اقدامات، بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر کا دورہ

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جہلم شہر کی خوبصورتی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندگان سرگرم عمل ہیں۔

اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس کے ہمراہ اندرون شہر، داخلی راستوں، سول لائن روڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔

بلال اظہر کیانی نے جہلم شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد شہر کو صاف، ستھرا، سرسبز اور خوبصورت بنانا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتظامیہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو ایک بہتر اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button