جہلم میں جی ٹی روڈ پر 2 کاروں میں خوفناک تصادم، 60 سالہ شخص جاں بحق

جہلم میں جی ٹی روڈ پر دو کاروں کے درمیان تصادم سے 60 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں راٹھیاں کے مقام پر جی ٹی روڈ پر 2 کاروں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا جب دونوں گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔

@jhelumupdates جہلم میں جی ٹی روڈ پر 2 کاروں میں آپس میں ٹکرا گئیں، منڈی بہاؤالدین کا رہائشی 60 سالہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #viralvideos #foryoupagе #jhelum #mandibahauddin #phalia ♬ original sound – Jhelum Updates

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کی لاش کو کار سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ چوہدری اورنگزیب میکن ولد چوہدری اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ سے تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Exit mobile version