جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی اور مال مویشی برآمد کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم کے قبضے سے 10 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور مال مویشی برآمد کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں امانت میں خیانت کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کہنا ہے کہ شہریوں کی امانت میں خیانت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
