دینہ: حلقہ این اے 60 اور پی پی 24 سے آزاد امیدوار راجہ زاہد عزیز الیکشن سے دستبردار، پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24 اور این اے 60 راجہ زاہد عزیز خان الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
راجہ زاہد عزیز خان نے کہا کہ پارٹی نے مجھے ٹکٹ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں، میرا شکوہ اپنی جگہ لیکن میں اس مشکل وقت میں تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔
