ٹریفک پولیس جہلم کا شاندار اقدام؛ موٹر سائیکل ڈرائیورز کیلئے موبائل وین کے ذریعے لائسنس کا اجرا

جہلم: ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے موٹر سائیکل ڈرائیورز کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو مزید آسان اور سہل بنانے کے لیے شاندار اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں اتوار کے روز شاندار چوک سے ملحقہ ٹریفک دفتر اور موبائل گاڑی میں شہریوں کو موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کی فوری سہولت فراہم کی گئی، جسے شہریوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

شہر بھر میں موٹر سائیکل سواروں کی ایک بڑی تعداد بغیر لائسنس کے موٹرسائیکلیں چلاتے ہیں، جس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل جنم لیتے ہیں بلکہ حادثات کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے ایک منفرد اقدام اٹھایا ہے، جس کے تحت موبائل وین کے ذریعے موقع پر ہی ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے جو دفتر جا کر لائسنس بنوانے میں مشکلات محسوس کرتے تھے۔

اس موقع پر ٹریفک پولیس کے افسران نے بتایا کہ شہریوں کو قانون کے دائرے میں لانے اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے یہ مہم نہایت اہم ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مستقبل میں بھی اس سہولت کو مزید بہتر اور وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ موٹر سائیکل سوار اس سے مستفید ہو سکیں۔

شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس سہولت کو مزید علاقوں تک بڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد بغیر کسی مشکل کے قانونی طور پر لائسنس حاصل کر سکیں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button