شہریوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت

پنڈدادنخان: عوامی مسائل، شکایات اور درخواستوں کی براہِ راست شنوائی اور ان کے بروقت حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان عائشہ شفقت کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

کھلی کچہری میں شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں اور عوامی خدمات سے متعلق اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور متعلقہ افسران کو قانون اور میرٹ کے مطابق ضروری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی معاملات میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں پر موثر پیروی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ سائلین کو اپنے جائز کاموں کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسسٹنٹ کمشنر عائشہ شفقت نے واضح کیا کہ شہریوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور سائلین کو غیر ضروری طور پر سرکاری دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور درخواستوں پر مقررہ طریقہ کار کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہتر اور مؤثر سروس ڈیلیوری فراہم کرنا اور انہیں بروقت ریلیف دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اس لیے تمام متعلقہ افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کریں اور شہریوں کو درپیش جائز شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button