موسم سرما کی چھٹیاں ختم، سکول 10 جنوری سے کھلیں گے

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں سکول دس جنوری ہی کھلیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اعلان کردیا۔ سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق 10سے 22جنوری تک سکول ساڑھے نو بجے کھلیں گے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں سردیوں سے بچنے کے لیے جیکٹس اور گرم کپڑے زیب تن کرنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شدید سردی کے باعث 10 جنوری سے 22 جنوری تک سکول ساڑھے نو بجے لگائے جائیں۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر بھی موجود تھے۔وزیر اعلی پنجاب نے بچوں کو شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے اور جیکٹ پہننے کی بھی نصیحت کی۔

Exit mobile version