سوہاوہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں سال 2024 سے مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور پولیس ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصہ سے روپوش تھا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
