سماجی شخصیت فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات، قبرستانوں کی کمی کے حل کے اقدام کو سراہا

جہلم شہر میں قبرستانوں کی کمی اور تدفین کے لیے جگہ کی عدم دستیابی جیسے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات کو شہری حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں سینئر رکن قبرستان کمیٹی ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے ملاقات کی اور اس اہم عوامی فلاحی فیصلے کو سراہا۔

ملاقات کے دوران ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء نے ڈپٹی کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اس اقدام کو عوام دوست پالیسیوں کا عملی اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ شہریوں کے لیے بڑی سہولت اور دیرینہ مسئلے کا مؤثر حل ہے۔

انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں ان کا کردار قابلِ تحسین ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم ورک پر مبنی حکمت عملی عوامی مسائل کے حل میں مثبت نتائج دے رہی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کو تدفین کے حوالے سے درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور یہ فیصلہ عوامی فلاح کے لیے ایک دیرپا اور مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button