سوہاوہ میں عورت کی عفت میں خلل ڈالنے اور تشدد کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے عورت کی عفت میں خلل ڈالنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور متعلقہ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور عوام کی جان و مال اور عزت و تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
