دینہ: منگلا کے قریب دریائے جہلم میں پھنسے 18 سالہ نوجوان کو بچا لیا گیا

دینہ/ منگلا: ریسکیو 1122 نے منگلا کے قریب دریائے جہلم میں پھنسے 18 سالہ نوجوان کو ریسکیو کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ پنڈوڑی منگلا کے قریب 18 سالہ محمد اسد سکنہ جلو چک نکودر پانی کا تیز ریلہ آنے سے دریائے جہلم میں پھنس کر رہ گیا، اس دوران نوجوان نے دریا سے نکلنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ نوجوان کو دریا سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

Exit mobile version