ضلع جہلم کے 50 فیصد سے زائد ہائی سکولز میں ہیڈز کی تعیناتیاں نہ ہو سکیں

جہلم: محکمہ سکول ایجوکیشن کی عدم دلچسپی، 50 فیصد سے زائد ہائی سکولز میں ہیڈ ز کی آسامیاں عرصہ دراز سے خالی ، گریڈ 17 کی درجنوںسیٹوں پر تعیناتیاں نہیں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ضلع جہلم کے 50 فیصد سے زائد ہائی سکولز میں ہیڈز کی آسامیاں خالی ہیں۔ گریڈ 17 کی درجنوں سیٹوں پر تعیناتیاں نہیں کی گئیں۔ سکینڈری سکول ٹیچرز کی آسامیاں پچھلی کئی دہائیوں سے اپ گریڈ نہیں کی گئی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی نا اہلی کے باعث سکولوں کے نصابی اور انتظامی معاملات ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔

ضلع جہلم کے50 فیصد سے زائد ہائی سکولوں میں گریڈ 17 کے ہیڈز کی آسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے گریڈ 17 کی درجنوں سیٹیں خالی پڑی ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کوٹہ کے مطابق اساتذہ کی 3 سال سے پروموشن ہی نہیں کی گئی۔ ہائر سیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ سکیل 17 کی درجنوں آسامیاں خالی پڑی ہیں۔

دوسری جانب اساتذہ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیکنڈری سکول ٹیچرز کی آسامیاں پچھلے کئی سالوں سے اپ گریڈ نہیں کی گئیں ۔ اساتذہ کو ان سروس پرموشن دیکر ہیڈز اور ایس ایس کی خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کی جائیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button