دینہ میں منگلا روڈ پر موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، تین افراد زخمی

دینہ میں منگلا روڈ پر ہڈالہ سیداں کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقے ہڈالہ سیداں کے قریب منگلا روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور کار کے درمیان افسوسناک تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین نوجوان زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق تصادم کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت 17 سالہ عثمان ولد ساجد، 19 سالہ زین ولد شفقت اور 25 سالہ شرجیل ولد قیصر محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Exit mobile version