چہلم امام حسینؑ؛ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم

پنڈدادنخان/جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے امن کمیٹی پنڈدادنخان کے ممبران اور لائسنس داران کے ساتھ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے تھانہ پنڈدادنخان میں ملاقات کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے لائسنس داران اور منتظمین کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے میں علماء کرام کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقعہ پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button