پنڈدادنخان میں ایل پی جی کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی، گیس ایجنسی سیل

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ آرائیں نے غیر قانونی ایل پی جی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گیس ایجنسی کو سیل کر دیا۔
محکمہ سول ڈیفنس نے تحصیل پنڈدادنخان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی گیس ایجنسی سیل کر دی۔
سول ڈیفنس آفیسر چوہدری غلام مصطفیٰ آرائیں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



