دینہ: تھانہ دینہ پولیس نے ایس ایچ او تھانہ دینہ کی سربراہی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان بشیر کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 9mm پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری ہے۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
