جہلم کی عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔ کنٹری ہیڈ ڈبلیو ایچ او

جہلم: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کنٹری ہیڈ برائے پاکستان پلیتھا ماہی پالاگنا رتنے کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ، ٹی بی وارڈ کی ازسر نو تعمیر کا جائزہ لیا اور ٹی بی وارڈ کا افتتاح بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کنٹری ہیڈ پلیتھا ماہی پالاگنا رتنے نے دورہ جہلم کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور سی او ہیلتھ کے ہمراہ انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات اور ہسپتال میں جاری تعمیر و مرمت کے کام کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر پالاگنا رتنے نے ٹی بی وارڈ کی تزئین و آرائش مکمل ہونے پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پالاگنا رتنے نے کہا کہ ضلع جہلم خاص طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات اور دیگر انتظامات انتہائی تسلی بخش ہیں، ہسپتال میں ہزاروں لوگوں کو روزانہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت داد کا مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ضلع جہلم کی عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھر پور تعاون جاری رہے گا۔

Exit mobile version