ماہِ صیام کی آمد سے قبل گھی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، شہری پریشان

جہلم: ماہِ صیام کی آمد سے قبل ہی گھی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، درجہ دوم کے مختلف برانڈز کے گھی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد فی کلو قیمت 550 روپے سے بڑھ کر 560 روپے ہو گئی۔

کریانہ مرچنٹس اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ گھی بنانے والی کمپنیاں مسلسل قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں، جس کے باعث انہیں بھی نرخ بڑھانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ درجہ اول گھی کی قیمت میں کوئی واضح اضافہ نہیں کیا گیا، تاہم درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہِ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام ضروری ہے، لیکن بدقسمتی سے ہر سال رمضان سے قبل قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قیمتوں پر سختی سے چیک اینڈ بیلنس رکھے اور گھی سمیت دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button