جہلم میں برینٹ لندن کے میئر طارق ڈار کے اعزاز میں عشائیہ

جہلم: برطانیہ کے شہر برینٹ کے میئر طارق ڈار ایم بی ای کے اعزاز میں جہلم میں محبوب چوہدری نے عشائیہ دیا۔

عشائیہ کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تعاون اور کامیابیوں کا جشن منانے اور سراہنے کے لیے تھا جسے تمام شرکاء نے سراہا۔

عشائیہ کی تقریب میں سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، سابق یوسی ناظم چوہدری فوق شیرباز، ہارون کھٹانہ، محمد یونس بٹ ڈائریکٹر ای ایف یو لائف اسلام آباد، سیاسی و سماجی کارکن عامر سلیم میر، چوہدری شوکت علی، چوہدری اعجاز، صوفی صفدر، چوہدری ماجد، چوہدری طالب حسین، سید محسن شاہ، چوہدری اظہر، چوہدری طارق، امجد علی، حاجی محمد اشرف، ملک جاوید احمد، ابرار، زبیر حسین، چوہدری غلام مصطفی، چوہدری اصغر اور احمد نواز نے شرکت کی۔

Exit mobile version