سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ کھنور میں سالانہ محفل کااہتمام، علاقہ مکینوں کی بھرپور شرکت

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ کھنور میں سالانہ محفل کااہتمام کیا گیا، محفل میں علاقہ بھرسے مردو خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں معصوم آباد کھنور میں سالانہ عرس کا اہتمام خلیفہ مجاز گھمکول شریف خلیفہ عبدالقیوم کی طرف سے کیاگیا۔ اس موقع پر ضلع بھرسے مردوخواتین بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین کے لیے پردے کاالگ انتظام کیاگیاتھا۔

علاقہ بھرسے خوبصورت اواز کے مالک نعت خوان نے بھی شرکت کرکے نعتیں پیش کی، قصور سے آئے مہمان نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ پیرفخر نذیر قاسم (بوڑاجنگل شریف) نے بھی خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا جبکہ علامہ مولانا تمریز چشتی نے بھی خصوصی شرکت کی

اس موقع پر مختلف کھانے پینے اور کھلونوں کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

خلیفہ عبدالقیوم نے مختصر خطاب میں شرکاء کو کہا کہ آپ سب لوگوں کا شکریہ اداکرتاہوں جو اس محفل میں شرکت کی۔ سب مردوخواتین نمازکی پابندی کریں۔نیک کام کریں۔

آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button