جہلم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے جرمانوں کے باوجود گورننس صفر، مہنگائی میں اضافہ

جہلم شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے جرمانوں کے باوجود گورننس صفر، اشیائے خوردو نوش کے نرخ، روٹی وزن اور پٹرول پیمانہ کم اپنی جگہ برقرار، روزانہ کی بنیاد پر جرمانوں سے حکومتی ریونیو میں اضافہ، عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح کے علاقوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے جرمانوں کے باجود سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ شہر میں نان 25روپے جبکہ کم وزن روٹی من مرضی کے نرخوں پر فروخت کررہے ہیں۔ سبزیاں، فروٹ، اشیاء خوردونوش مرغی کا گوشت چھوٹا بڑا گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری بلدیات سے نوٹس لینے گران فروشی کے مرتکب دکانداروں نے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کامطالبہ کیاہے۔

Exit mobile version