جہلم میں ریلوے ٹریک پر ٹرین سے ٹکرا کر 34 سالہ شخص جاں بحق

جہلم کے نواحی میں ریلوے ٹریک پر 34 سالہ شخص ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے کوٹھا پرانا کے قریب ریلوے ٹریک پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 34 سالہ شخص ٹرین سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 جہلم کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سکندر ولد محمد مورگا کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 34 سال بتائی گئی ہے اور اس کا تعلق مخدوم آباد سے ہے۔

Exit mobile version