پنڈدادنخان: مقامی انتظامیہ کے فوٹو سیشن کے بعد مخیر حضرات نے راستہ کلیر کروانے کیلئے عملی کام شروع کر دیا

پنڈدادنخان: مقامی انتظامیہ کے فوٹو سیشن کے بعد مخیر حضرات نے راستہ کلیر کروانے کے لئے عملی کام شروع کر دیا۔

کچہری روڈ نزد ڈی ایس پی آفس چار سکولوں کا مین روڈ جو کہ چھپڑ کا منظر پیش کر رہا تھا۔ معروف عالم دین ہمہ وقت عوامی خدمت میں پیش پیش مولانا مفتی بشیر احمد کرم اور راجہ غلام مرتضیٰ نمبردار منڈاہر نے راستہ صاف کروا کے مٹی ڈلوا دی۔ کچہری روڈ کا باقی راستہ بھی جلد گزرنے کے قابل بنا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ سڑک نجی فیکٹری نے پائپ لائن مرمت کے لئے اکھاڑی تھی اور میڈیا کی جانب سے اس مسئلہ کو ہائی لائٹ کرنے پر مقامی انتظامیہ نے صرف فوٹو سیشن کروا کر بھی اس کی مرمت نہ کی ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button