فواد چوہدری کے مقدمات وانکوائریز کی تفصیلات کیلئے درخواست پر ریکارڈ طلب

جہلم: لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سے مقدمات کا ریکارڈ28 مارچ کو طلب کر لیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب آئندہ سماعت پر متعلقہ افسر کو ریکارڈ سمیت پیش کریں، عدالت نے کہا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم نے کیا حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون بھی یہی کہتا ہے کہ اگر ایک شخص گرفتار ہو تو اس کی تمام مقدمات میں گرفتاری ہونی چاہیے، پولیس بتائے کہ حراست کے دوران فواد چوہدری کی دیگر تمام مقدمات میں گرفتاری کیوں نہیں ڈالی گئی؟۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کی سماعت چار اپریل تک ملتوی کر دی ۔ فواد چوہدری نے عدالت سے ہتھکڑی نہ لگانے سے متعلق احکامات جاری کرنے کی استدعا کر دی ۔

جمعہ کو کیس کی سماعت فواد چوہدری کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔ فواد چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ دوسری عدالت نے ہتھکڑی نہ لگانے کے حوالے سے آڈر کر دیا ہے ۔یہ عدالت بھی ہتھکڑی نہ لگانے سے متعلق حکم دے دے۔

عدالت نے کہا کہ فیصلہ دے دیں اس معاملہ کو دیکھ لیتے ہیں ۔ کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button