دینہ میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

دینہ: تھانہ منگلا کینٹ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے ایک اہم کارروائی کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم مدثر کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن (گولیاں) برآمد ہوا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم مدثر کے خلاف پہلے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع جہلم میں کوئی جگہ نہیں۔

Exit mobile version