پنڈدادنخان میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، دو منشیات فروش گرفتار

پنڈدادنخان میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار ظفر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 300 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 125 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button