اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا امتحانی مرکز کا دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر ذمہ داران کو وارننگ دی

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے بوائز سوہاوہ میں قائم امتحانی مرکز کا تفصیلی معائنہ کیا اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران طلبہ کی حاضری کو سیٹنگ پلان، رول نمبر اور تصویری حاضری شیٹ کے مطابق چیک کیا گیا، جبکہ سپرنٹنڈنٹ اور انویجی لیٹرز کی موجودگی بھی ریکارڈ کے مطابق پائی گئی، جس پر امتحانی نظم و ضبط کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی مرکز میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال پایا اور طلبہ کے لیے پانی کی فراہمی کے انتظامات کو بھی مناسب قرار دیا، تاہم امتحانی ہال کی صفائی کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے صفائی کے ناقص انتظامات پر متعلقہ ریزیڈنٹ انسپکٹر (RI) کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی کوتاہی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version