شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نادرا نے بڑی مشکل آسان کردی

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کم عمر بچوں کے ب فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔

نئے آسان طریقہ کار کے مطابق بچے کے کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ کے ہمراہ والدین میں سے کوئی ایک یا عدالت سے متعین سرپرست (گارڈین) تشریف لائیں۔

دونوں والدین موجود ہوں تو ایک درخواست دہندہ اور دوسرا تصدیق کنندہ ہو گا، اگر والدین میں سے کوئی ایک موجود ہوں تو درخواست فارم کی تصدیق گزیٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے (ایم این اے، ایم پی اے یا بلدیاتی اداروں کے عہدیدار اور ارکان) سے کرانا ہو گی۔

نادرا کی جانب سے جاری گائیڈ لائینز کے مطابق شناختی کارڈ کیلئے بچے کی موجودگی لازم ہے۔ بچے کی تصویر اور 10 سال سے زائد عمر بچوں کے فنگرپرنٹس بھی لیے جائیں گے۔

یونین کونسل میں کمپیوٹرائزڈ پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی سہولت نہ ہونے پر یونین کونسل کا مینوئل پیدائشی سرٹیفکیٹ یا اسکول سرٹیفکیٹ قابل قبول ہو گا۔

اس کے علاوہ نادرا کی طرف سے شہریوں کو مزید معلومات اور درکار رہنمائی کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن نمبر 051111786100 بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ موبائل صارفین مطلوبہ معلومات اور درست رہنمائی حاصل کرنے کیلئے نادرا کے نمبر 1777 یا آفیشل ویب سائٹ https://nadra.gov.pk پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ایک تبصرہ

  1. تمام خوبیوں سمیت نادرا دنیا بھر میں ایک خاص مقام رکھتا ہے خصوصاً مغربی ممالک میں
    لیکن اس کے باوجود اپنی مشرقی روایات کو بڑے برے طریقے سے پامال کر رہا ہے اور ان مشرقی روایات میں خاندان کا ایک خاص مقام رکھتا ہے جس میں خاندان کے سربراہ کا ایک اہم رول ہوتا ہے اور نادرا نے اس خاندان کے سربراہ سے ہی اپنے پوتے کی رجسٹریشن کا حق چھین کر مشرقی روایات سے انحراف کیا ہے
    کیا مستقبل میں آنے والے دنوں میں اس خاندان کے سربراہ کی فریاد کسی کے کانوں تک پہنچنے کی امید لگائی جا سکتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button