جہلم میں ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے ڈکیتی کے دوران چھینی گئی ایک لاکھ 10 ہزار روپے نقدی جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہیں۔ چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور شہریوں کی شکایات پر فوری قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Exit mobile version