طلعت محمود قریشی کو ڈپٹی پوسٹ ماسٹر پروموشن ملنے پر پنجاب ٹیچرز یونین اور اہلیانِ علاقہ کی مبارکباد

جہلم: مرکزی جنرل پوسٹ آفس جہلم میں طلعت محمود قریشی کو ڈپٹی جنرل پوسٹ ماسٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم اور اہلیانِ علاقہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں اور شہریوں نے مرکزی جنرل پوسٹ آفس جا کر طلعت محمود قریشی کو کامیاب خدمات اور پروموشن پر نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد دی۔

طلعت محمود قریشی ایک باوقار، نفیس اور ملنسار شخصیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے بطور پوسٹ ماسٹر ضلع کچہری جہلم، جنرل پوسٹ آفس میرا اور جنرل پوسٹ آفس کالا گجراں میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مرکزی جنرل پوسٹ آفس جہلم میں ڈپٹی جنرل پوسٹ ماسٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

تقریب میں سینئر پوسٹ ماسٹر حافظ بلال اور مرکزی پوسٹ آفس جہلم کا تمام عملہ موجود تھا۔ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کی نمائندگی چوہدری وحید حیدر (مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین)، ملک محمد افضل میر (سینئر نائب صدر پنجاب)، رانا اشفاق حیدر (ڈویژنل صدر)، چوہدری راشد محمود (ضلعی صدر)، منظور حسین نظامی (ضلعی جنرل سیکرٹری)، راجہ محمد زوہیب (سینئر نائب صدر) اور چوہدری افضال محمود (میڈیا سیکرٹری) نے کی۔

اہلیانِ علاقہ کی جانب سے چوہدری نعمان محمود آف میرا، جو پاکستان کسان بورڈ تحصیل دینہ کے صدر ہیں اور چوہدری محمد فاروق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

یاد رہے کہ طلعت محمود قریشی نوپ (نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپلائز) جہلم ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔ وہ اپنے خوش اخلاق مزاج، حسنِ سلوک اور باوقار شخصیت کے باعث اہلیانِ علاقہ میں بے حد مقبول ہیں۔

Exit mobile version