جہلم پولیس نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا انعقاد کیا۔
ضلع کے 10 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 337 افراد، 118 گھروں اور 10 بس اسٹینڈز و ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ آپریشن تھانہ دینہ کے علاقہ سے 5 جبکہ تھانہ سول لائن کے علاقہ سے ایک غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ کارروائیاں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کی گئیں۔
جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا غیر قانونی سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع کسی بھی بڑے جرم کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، لہٰذا شہری قریبی تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر فوری اطلاع دیں۔
