پنڈدادنخان میں زیر تعمیر پلی سے موٹرسائیکل گرنے سے 51 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے چک حمید کے قریب پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار زیر تعمیر پلی سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔
@jhelumupdates جہلم میں موٹر سائیکل زیر تعمیر پلی سے نیچے گر گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #jhelum #pinddadankhan #newsupdate #tiktoknews ♬ original sound – Jhelum Updates
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 51 سالہ شخص موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اچانک توازن برقرار نہ رہنے کے باعث وہ پلی سے نیچے جا گرا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد زرایت ولد محمد عنایت کے نام سے ہوئی ہے اور وہ پنڈ دادنخان کے علاقے آدو وال کے رہائشی تھے۔ ریسکیو ٹیم نے متوفی کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا ہے۔
