پنڈدادنخان پولیس نے نوسر بازی کے مقدمہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے عملی کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز کو دھر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، کسی کو شہریوں کو دھوکہ دینے اور فراڈ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
