شہریوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی بروقت کارروائی، شہریوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات سرگرم عمل ہے۔ حالیہ کارروائی میں جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کی زیرِ نگرانی پولیس چوکی کسیال نے مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور شہریوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم عبدالرؤف کو گرفتار کر لیا۔

ملزم عبدالرؤف نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور شہریوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر قانون کی سنگین خلاف ورزی کی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Exit mobile version