دینہ پولیس کی قمار بازی کے خلاف بڑی کارروائی، 7 ملزمان کو گرفتار کر کے نقدی، موٹر سائیکلز اور موبائل فونز برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر قمار بازی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ دینہ پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ دینہ کی زیر قیادت انچارج چوکی سٹی دینہ نے کی جس کے دوران ملزمان سے جواء پر لگی رقم، موٹر سائیکلز اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 17 ہزار روپے نقدی، 4 عدد موٹر سائیکلز، 9 عدد موبائل فونز اور قمار بازی میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف چوکی سٹی دینہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
