سوہاوہ: امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

15

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم رواں سال سے تھانہ سوہاوہ پولیس کو امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ پولیس ٹیم نے جدید سائنسی اور تکنیکی طریقۂ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں اشتہاری اور مفرور مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، اور قانون سے فرار ہونے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version